Thursday , October 18 2018
Home / جرائم و حادثات / بیوی کا قاتل شوہر گرفتار ،ونستھلی پورم پولیس کی کارروائی

بیوی کا قاتل شوہر گرفتار ،ونستھلی پورم پولیس کی کارروائی

حیدرآباد /5 مارچ ( سیاست نیوز ) بیوی کا قاتل شوہر کو ونستھلی پورم پولیس گرفتار کرلیا ۔ یاد رہے کہ 28 فروری 30 سالہ پی سندیپ کمار نے اس کی بیوی 26 سالہ بی رانی کا قتل کرنے کے بعد فرار اختیار کرلیا تھا ۔ ونستھلی پورم پولیس نے سندیپ کو اس کے آبائی مقام کھمم سے گرفتار کرلیا اور بتایا کہ شک و شبہ کی بنیاد پر اس نے ایسا اقدام کیا ۔ پیشہ سے آٹو ڈرائیور سندیپ اس کی بیوی کے کردار پر شک کرتا تھا اور بیوی کی جانب سے اخراجات کیلئے رقم نہ دینے پر اس سے ناراض تھا ۔ سال 2011 میں ان کی شادی ہوئی تھی اور ان کی ایک لڑکی ہے ۔ یہ خاندان روزگار کے سلسلہ میں کھمم سے حیدرآباد آیا تھا اور پہلے ایل بی نگر حدود میں رہتے تھے اور گذشتہ ایک ماہ سے یہ خاندان ویکر سیکشن کالونی صاحب نگر ونستھلی پورم منتقل ہوگیا تھا ۔ رانی پہلے ایک ہاسپٹل میں کام کرتی تھی اور سندیپ اس سے شراب نوشی اور دیگر اخراجات کیلئے رقم کی مانگ کرتا تھا ۔ اس بات پر اکثر دونوں میں جھگڑا کرتا تھا ۔ رانی نے ملازمت بھی چھوڑدی تھی ۔ 28 فروری کے دن جھگڑے کے بعد اس نے قتل کردیا اور فرار اختیار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT