Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بیوی کا قاتل شوہر گرفتار اور ریمانڈ

بیوی کا قاتل شوہر گرفتار اور ریمانڈ

یلاریڈی ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں بیوی کو قتل کرنے والے فرار شوہر کو پولیس نے آخر کار گرفتار کرلیا اور ریمانڈ کے لیے بھیج دیا گیا ۔ یلاریڈی سرکل انسپکٹر مسٹر انیل کمار ، سب انسپکٹر مسٹر سیتارام کے مطابق منڈل مستقر سے تعلق رکھنے والا وٹھل اپنی بیوی کو کلہاڑی سے حملہ کرتے ہوئے قتل کر کے راہ فرار اختیار کی تھی۔ پولیس تلاش کرتے ہوئے اسے ڈھونڈ نکالا ۔ حراست میں لے کر اس سے پوچھ تاچھ کی ۔ جس پر اس نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس دن جھگڑا ہوا اور کلہاڑی سے حملہ کر کے قتل کر ڈالا اسے ریمانڈ کیلئے بھیج دیا گیا ۔۔

ترقیاتی کاموں کی تعمیرات کو تیزی کے
ساتھ مکمل کریں : ضلع کلکٹر نیتو پرساد
کریم نگر ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ضلع میں کلکٹر ہنگامی فنڈس ( کروشیل بیالنس ) سے منظور ہوئے مختلف ترقیاتی کاموں کی تعمیرات کو تیزی کے ساتھ مکمل کرنے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے کہا جمعہ کی شام کلکٹریٹ کیمپ آفس میں کروشیل بیالنس کے کاموں کے ترقیاتی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر کلکٹر محترمہ نے کہا کہ ضلع میں ان فنڈس سے 8.79 کروڑ سے 177 کاموں کی منظوری دی گئی ۔ جس میں 77 کاموں کو مکمل کیا گیا ۔ ماباقی 100 کام زیر ترقی ہیں۔ اسکولوں سے متعلق منظور کئے گئے کاموں کو اس ماہ کی آواخر تک مکمل کرنے کلکٹر نے حکم دئیے ۔ اسکولوں ، ہاسٹلوں ، واٹر پلانٹس کی منظوری کی گئی ۔ اگر وہاں پر آبی سربراہی نہ ہو تو بتائیں ۔ متبادل ذرائع کے ذریعہ آبی سربراہی کے لیے اقدامات کئے جائیں گے ۔ مکمل ہوئے کاموںکو فوری بلس ، یوٹی لائیزیشن سرٹیفیکٹ داخل کریں ۔ اس اجلاس میں اسسٹنٹ کلکٹر گوتم ، چیف پلاننگ آفیسر سبا راؤ ، ای ای شفیع میاں ، محکمہ آر اینڈ بی پداپلی کے ای ای امانیول ، محکمہ بہبود اطفال و خواتین کے پی ڈی رادھما و دیگر نے شرکت کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT