Thursday , April 19 2018
Home / جرائم و حادثات / بیوی کو بلندی سے ڈھکیلنے والے شوہر کی خودکشی

بیوی کو بلندی سے ڈھکیلنے والے شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /4 اپریل ( سیاست نیوز ) بیوی کو بلندی سے ڈھکیلنے والے شخص نے خودکشی کرلی جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ شخص گوپی نے گذشتہ دنوں اس کی بیوی لکشمی کو مکان کی چھت سے ڈھکیل دیا تھا اور خود فرار تھا ۔ جس نے کل ایک درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ باچوپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گوپی پیشہ سے خانگی ملازم تھا جو بلارم جنارم منڈل میں رہتا تھا ۔ اس نے گذشتہ اس کی بیوی کو چھت سے ڈھکیل دیا تھا ۔ اس کی بیوی دواخانے میں زیر علاج تھی جس کی حالت کو ڈاکٹرس نے تشویشناک بتایا ۔ اس دوران گوپی ذہنی تناؤ کے عالم میں دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے خودکشی کرلی ۔ باچوپلی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT