Tuesday , October 16 2018
Home / جرائم و حادثات / بیوی کو جان سے مارنے کی کوشش، شوہر گرفتار

بیوی کو جان سے مارنے کی کوشش، شوہر گرفتار

حیدرآباد /20 نومبر ( سیاست نیوز ) تیسری شادی پر اعتراض کرنے والی دوسری بیوی کو جان سے مارنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 32 سالہ بی سرینواس ریڈی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جس کا تعلق ٹی آر ایس پارٹی سے ہے ۔ جس کے خلاف اس کی بیوی نے شکایت درج کروائی تھی ۔ ریڈی نے تیسری شادی اپنی دوسری بیوی کو بتائے بغیر رچالی تھی اور اس پر اعتراض اس خاتون کی ہراسانی کا سبب بن گیا تھا ۔ اس خاتون کو شوہر اور سسرالی رشتہ دار اذیت پہونچا رہے تھے اور اس کے شوہر نے اسے جان سے مارنے کی کوشش کی تھی ۔ پولیس کے مطابق 27 سالہ سنگیتا ساکن پاپی ریڈی کالونی ، لنگم پلی نے شکایت کی تھی ۔ اس خاتون کی شادی سرینواس ریڈی سے سال 2013 میں ہوئی تھی ۔ یہ شادی سرینواس ریڈی کی دوسری شادی تھی ۔ شادی کے چند روز بعد ہی سے خاتون کو شوہر اور سسرالی رشہ داروں کی جانب سے ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا اور زائد جہیز کیلئے اذیت پہونچائی جارہی تھی ۔ اس سے تنگ آکر خاتون نے چندا نگر پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا ۔ شکایت گذار خاتون کے مطابق اس خاتون کے شوہر نے جاریہ سال اگست میں دیوی جگدیشوری نامی خاتون سے شادی کرلی تھی اور اس شادی سے قبل اس نے سنگیتا کو طلاق نہیں دیا اور بغیر علم میں لائے تیسری شادی رچالی ۔ جب خاتون کو اس بات کا علم ہوا تو وہ اپنے بھائی کے ہمراہ شوہر سے ملاقات کیلئے گئی اور وضاحت کے دوران اس پر قاتلانہ حملہ کیا گیا اور اسے جان سے مارنے کی کوشش کی گئی ۔ پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے مفرور سرینواس ریڈی کو گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT