Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی کو جلادینے والا شوہر گرفتار

بیوی کو جلادینے والا شوہر گرفتار

حیدرآباد /19 ستمبر ( سیاست نیوز ) بیوی کے جسم پر ٹرپینٹ آئیل چھڑک کر زندہ جلادینے والے شوہر اور اس کی مدد کرنے والے والدین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ایل بی نگر پولیس نے آج متوفی ہاریکا کے شوہر رشی کمار اور اس کے والدین کو گرفتار کرلیا ۔ یاد رہے کہ 17 ستمبر کے دن ہاریکا کی موت کا واقعہ پیش آیا تھا اور اس وقت اس کے والد نے شکایت کی تھی ۔ ہاریکا بی ڈی ایس کی طالبہ تھی ۔ دو مرتبہ ایم بی بی ایس میں داخلہ کیلئے کوشش کرنے کے بعد ناکام لڑکی نے بی ڈی ایس میں داخلہ لیا تھا ۔لڑکی شادی کے بعد اس کے شوہر کے اخراجات سے دو مرتبہ لانگ ٹرم کوچنگ حاصل کی تھی تاہم ایم بی بی ایس کی نشست حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد اس خاتون کو ہراساں کیا جانے لگا تھا ۔ شوہر نے امتحان سے قبل ہی ناکامی پر ازدواجی تعلقات کو ختم کرنے کی دھمکی دی تھی اور ناکامی کے بعد تعلیم پر ہوئے اخراجات کی پابجائی اور مزید 5 لاکھ روپئے زائد جہیز کی رقم دینے کا مطالبہ کر رہا تھا ۔ شادی کے وقت لڑکی کے والدین نے 5 لاکھ نقد رقم اور 2 ایکڑ اراضی دی تھی ۔ جس کے باوجود لڑکی کو پریشان کیا جارہا تھا ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی اور خاطیوں کو گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT