Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / بیوی کو قتل کرکے اعضاء کو شہر میں ڈالنے والا شوہر گرفتار

بیوی کو قتل کرکے اعضاء کو شہر میں ڈالنے والا شوہر گرفتار

الور۔ /4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے الور شہر میں بیوی کے جسم کے ٹکڑے کر کے الگ الگ مقامات پر ڈالنے والے اس کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس نے ملزم یوگیش ملہوترا کو ہریانہ کے حصار سے گرفتار کیا ہے ۔ یوگیش نے دھنتیرس کی شام اپنی بیوی آرتی دیوی سے جھگڑے کے بعد رات میں اس کو قتل کر دیا اور مٹی کا تیل ڈال کر لاش کو آگ لگا دی لیکن لاش نہیں جلی تو اس نے بیوی کے جسم کے ٹکڑے کرکے ان کو شہر میں متعدد مقامات پر ڈال دیا۔اس کے بعد ملزم پولیس کی سرگرمیوں پر نظر رکھ رہا تھا اور پولیس کو الجھانے کے لئے لاش کے ٹکڑوں کو شہر میں متعدد مقامات پر پھینک دئے تھے ۔اس کے بعد ملزم اپنی تین سالہ بیٹی کو لے کر فرار ہو گیا۔

دہلی میں چار منزلہ عمارت منہدم
نئی دہلی،4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پرانی دہلی کے آزاد مارکیٹ علاقہ میں آج ایک چار منزلہ عمارت اچانک ڈھ گئی۔ فائر بریگیڈ کے مطابق جائے حادثہ پر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔ عمارت کے ملبہ میں کئی لوگ دبے ہوسکتے ہیں۔ فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں وہاں پہنچ چکی ہیں اور ملبہ میں لوگوں کو تلاش کیا جارہا ہے ۔ عمارت کے منہدم ہونے کا سبب فی الحال معلوم نہیں ہوسکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT