Wednesday , June 20 2018
Home / جرائم و حادثات / بیوی کو قحبہ گری پر مجبور کرنے والا شوہر گرفتار

بیوی کو قحبہ گری پر مجبور کرنے والا شوہر گرفتار

،خاتون کی شکایت پر سنٹرل کرائم اسٹیشن ویمن پولیس کی کارروائی

،خاتون کی شکایت پر سنٹرل کرائم اسٹیشن ویمن پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 10 جولائی (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن کی ویمن پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو اپنی بیوی کو قحبہ گری کیلئے مجبور کرتا تھا اور مزید جہیز کیلئے بھی ہراساں کررہا تھا۔ تفصیلات کے بموجب 28 سالہ شیخ سعیدہ بی ساکن ودیانگر نے ویمن پولیس میں شکایت درج کروائی تھی جس میں یہ بتایا کہ اس کے شوہر شیخ سدا صاحب گذشتہ 8 سال سے مختلف قسم کی اذیتیں دیتے ہوئے اسے قحبہ گری کیلئے مجبور کررہا تھا۔ شکایت میں یہ بتایا گیا کہ سعیدہ بی اور سدا صاحب کی شادی سال 2004ء میں ضلع کرشنا میں ہوئی تھی اور انہیں سال 2006ء میں ایک لڑکا تولد ہوا تھا۔ شادی کے بعد سے ہی شوہر نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کے ساتھ لاپرواہی کا رویہ اختیار کیا تھا جس کے سبب وہ معاشی بحران کا شکار ہوگئی۔ اپنے بچے اور خود کے گذر بسر کیلئے اس نے سال 2010ء میں بیوٹی پارلر میں ملازمت کرنا شروع کیا اور حاصل کردہ تنخواہ سے وہ گھر کے کرائے اور ضروریات زندگی کی تکمیل کررہی تھی۔ بیروزگار سدا صاحب سعیدہ بی کو ہراساں کرتے ہوئے اسے آسانی سے روپئے کمانے کیلئے قحبہ گری میں ملوث ہونے کیلئے مسلسل اصرار کررہا تھا جس کے سبب اس نے اپنے شوہر سے خلع لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے باوجود بھی سدا صاحب اپنی بیوی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا۔ سی سی ایس وومن پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور آج سدا صاحب کو گرفتار کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT