Monday , February 19 2018
Home / جرائم و حادثات / بیوی کی بے رخی پر دل برداشتہ شوہر کی خودکشی

بیوی کی بے رخی پر دل برداشتہ شوہر کی خودکشی

حیدراباد ۔ /23 نومبر (سیاست نیوز) گھر آنے سے بیوی کے انکار پر دلبرداشتہ ایک شخص نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 42 سالہ لکشمی نارائنا جو پیشہ سے تاجر بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص بال ریڈی کالونی جگت گیری گٹہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص شراب کے نشہ کا عادی تھا جو کثرت سے شراب نوشی کیا کرتا تھا ۔ /20 نومبر کے دن اس شخص کی بیوی شراب پینے کی عادت سے تنگ آکر اپنے مائیکے چلی گئی تھی جو واپس نہیں آرہی تھی ۔ نارائنا نے بیوی کو منانے کی کوششیں کی لیکن اس نے اپنے شوہر کے گھر آنے سے انکار کردیا ۔اس بات سے دلبرداشتہ شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس جگت گیری گٹہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT