Thursday , November 15 2018
Home / جرائم و حادثات / بیوی کی خودکشی کی اطلاع پر شوہر کی بھی خودکشی

بیوی کی خودکشی کی اطلاع پر شوہر کی بھی خودکشی

حیدرآباد 8 نومبر (سیاست نیوز) کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں خاتون نے خودکشی کرلی جس کی اطلاع کے ساتھ ہی اُس کے شوہر نے بھی خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب 27 سالہ بی سریشا کی شادی 2015 ء میں باپیا چودھری سے ہوئی تھی اور اُنھیں 3 سالہ لڑکی بھی ہے، شہر میں کوکٹ پلی علاقہ میں کرایہ کے مکان میں مقیم تھے۔ شادی کے وقت سریشا کے ماں باپ نے ایک اراضی پلاٹ بطور جہیز دیا تھا۔ آئے دن معاشی تنگی کے سبب میاں بیوی میں جھگڑے ہوا کرتے تھے اور بیوی نے اپنے والد کی جانب سے دیئے گئے پلاٹ کو فروخت کرنے کا مشورہ دیا کرتی تھی۔ لیکن بیوی کی بغیر اجازت چودھری نے پہلے ہی پلاٹ فروخت کردیا تھا۔ اس بات کا پتہ چلنے پر سریشا نے اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بیوی کی خودکشی کی اطلاع کو اُس کے شوہر باپیا چودھری کو دی گئی اور وہ اُس وقت صنعت نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اُس نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT