Monday , January 22 2018
Home / جرائم و حادثات / بیوی کی دوری اور تنہائی سے بیزار ضعیف شخص کی خودکشی

بیوی کی دوری اور تنہائی سے بیزار ضعیف شخص کی خودکشی

حیدرآباد /12 اگست ( سیاست نیوز ) بیوی کی دوری اور تنہائی سے دلبرداشتہ ایک ضعیف شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ چلکل گوڑہ پولیس حدود میں پیش آیا۔ جہاں 84 سالہ انجیا نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ انجیا پیشہ سے تاجر تھا اور سنجے گاندھی نگر میں رہتا تھا ۔ کل رات اس شحص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس کی بیوی راکھی تہوار کے سلسلہ میں اپنے بھائی کے مک

حیدرآباد /12 اگست ( سیاست نیوز ) بیوی کی دوری اور تنہائی سے دلبرداشتہ ایک ضعیف شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ چلکل گوڑہ پولیس حدود میں پیش آیا۔ جہاں 84 سالہ انجیا نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ انجیا پیشہ سے تاجر تھا اور سنجے گاندھی نگر میں رہتا تھا ۔ کل رات اس شحص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس کی بیوی راکھی تہوار کے سلسلہ میں اپنے بھائی کے مکان گئی تھی اور وہ اکیلا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT