Sunday , August 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / بیوی کی دولت سرقہ کرنے والے سلیمان کو 5 سال کی قید

بیوی کی دولت سرقہ کرنے والے سلیمان کو 5 سال کی قید

لندن۔17 فبروری(سیاست ڈاٹ کام ) پورٹس ماؤتھ فٹ بال کلب کے سابق مالک سلیمان الفہیم کو متحدہ عرب امارات میں دھوکہ دہی کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ انہوں نے 2009ء میں اپنی اہلیہ کے 50 لاکھ پاؤنڈز چوری کر کے مذکورہ کلب خریدا تھا لیکن وہ صرف چھ ہفتوں تک ہی پورٹس ماؤتھ کا انتظام سنبھال سکے۔ انہیں جعلی دستاویزات کے استعمال، جعلسازی،اعانت اور جرم پر اکسانے کے الزامات میں قصور وارٹھہرا دیا گیا۔ دبئی کی کرمنل کورٹ نے اس جرم میں ساتھ دینے والے بینک منیجر کو بھی پانچ سال کی سزا سنائی ہے۔

TOPPOPULARRECENT