بیوی کی قابل اعتراض تصاویر آن لائن اپ لوڈ کرنے پر نیوی آفیسر بک

پونے (مہاراشٹرا) 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پونے پولیس نے ایک 39 سالہ انڈین نیوی کمانڈر کو مبینہ طور پر اس کی بیوی کے قابل اعتراض تصاویر ایک آن لائن فوٹو اپلیکیشن پر اپ لوڈ کرنے پر بک کیا ہے۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے جمعرات کو یہ بات بتائی۔ کونڈھوا پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کومبھر نے کہاکہ متاثرہ خاتون نے منگل کو پولیس میں درج کروائی گئی اس کی شکایت میں اس بات کی شکایت کی کہ ان کے شوہر کو جو فی الوقت دہلی میں متعین ہے، فحش نگاری کی عادت ہے۔ اس خاتون نے جو ایک سابق فوجی عہدیدار ہے، کہاکہ اس نے اس کے بچوں کے ساتھ حال میں اس کے والدین کے پاس چلے گئی ہے کیوں کہ اس کے شوہر نے یہ عادت ترک نہیں کی ہے۔ شوہر کے رویہ سے تنگ آکر یہ خاتون پونے منتقل ہوگئی اور گزشتہ ماہ یہاں ایک فیملی کورٹ میں ڈائیورس کیس داخل کیا۔ دہلی سے پونے منتقل ہوتے وقت اس نے اس کے شوہر کا موبائیل فون لایا تھا جسے دیکھنے پر اسے معلوم ہوا کہ فوٹو ایپ پر قابل اعتراض تصاویر اپ لوڈ کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT