Monday , June 18 2018
Home / جرائم و حادثات / بیوی کی قانونی کارروائی پر شوہر کی خودکشی

بیوی کی قانونی کارروائی پر شوہر کی خودکشی

حیدرآباد۔/16مئی، ( سیاست نیوز) بیوی کی جانب سے قانونی کارروائی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ گھٹکیسر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 35سالہ پربھاکر عرف گوپی نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ گوپی نے 14مئی کو نامعلوم زہر یلی دوا پی لی تھی جس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی۔ گوپی موبائیل رپیرنگ کا کام کرتا تھا۔ اس کی بیوی نے پولیس میں اس کے خلاف شکایت کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی تھی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT