Monday , July 16 2018
Home / جرائم و حادثات / بیوی کی مائیکے سے واپس نہ آنے پر پجاری کی خودکشی

بیوی کی مائیکے سے واپس نہ آنے پر پجاری کی خودکشی

حیدرآباد یکم / فروری ( سیاست نیوز ) بیوی کی ضد کے آگے مجبور ایک پجاری نے خودکشی کرلی ۔ ملکاجگیری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ شخص سائی کرن جو وینکٹیشورا نگر کالونی کے ساکن گوپی کا بیٹا تھا اور پیشہ سے پجاری تھا ۔ اس پجاری کی شادی ڈسمبر 2017 میں ہوئی تھی اور شادی کے بعد جب اس کی بیوی مائیکے گئی تو واپس نہیں آرہی تھی ۔ پجاری سائی کرن نے اس کی بیوی کو مائیکے سے سسرال واپس لانے کی ہر ممکنہ کوشش کی ۔ لیکن اس کی بیوی واپس نہ آنے کے فیصلے پر اٹل تھی ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT