Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی کی مشبہ ہراسانیوں سے بیزار شخص کی خودکشی

بیوی کی مشبہ ہراسانیوں سے بیزار شخص کی خودکشی

حیدرآباد /16 اگست ( سیاست نیوز ) بیوی کی مشتبہ ہراسانیوں سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ رائے درگم پولیس حدود میں یہ واقع پیش آیا ۔ جہاں 30 سالہ ویویکانندا نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ اس شحص نے بیوی کی ہراسانی سے پہلے ملازمت ترک کی اور پھر بعد میں زندگی کو ختم کردیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ویویکانند پیش سے اسسٹنٹ پروفیسر تھا ۔ گچی باؤلی ٹیلی کام کالونی کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص ضلع نلگنڈہ کے یادگیری گٹہ میں ملازمت کرتا تھا ۔ ایک سال قبل سنجیونی عرف پوانی سے اس کی شادی ہوئی تھی ۔ یہ خاتون پیشہ سے سافٹ ویٹ ملازمہ تھی ۔ شادی کے بعد دنوں میاں بیوی میں مشکلات پیدا ہوگئی تھی ۔ پوانی اپنے شوہر کی ملازمت کے سبب مسائل پیدا ہوگئے تھے اور اس بات سے تنگ آکر اس نے ملازمت ترک کردی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پوانی کی ہراسانیوں میں اور اضافہ ہوگیا اور یہ خاتون گھر چھوڑکر چلی گئی تھی جس سے تنگ آکر ویویکانندا نے 12 اگست کے دن اپنے مکان میں پھانسی لے لی تاہم مکان میں بدبو محسوس ہونے کے باعث پڑوسیوں کی شکایت پر پولیس کارروائی سے اس شخص کی خودکشی کا علم پولیس رائے درگم نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT