Friday , May 25 2018
Home / جرائم و حادثات / بیوی کی موت سے غمزدہ شوہر کی خودکشی

بیوی کی موت سے غمزدہ شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /15 نومبر ( سیاست نیوز ) بیوی کی موت کے غم سے دلبرادشتہ شوہر نے خودکشی کرلی ۔ گولکنڈہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ افروز علی خان پیشہ سے تاجر ٹولی چوکی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس نوجوان کی شادی ایک سال قبل روبینہ نامی لڑکی سے ہوئی تھی جس کی تقریباً 6 ماہ قبل مہلک مرض سے موت ہوگئی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بیوی کی موت کے بعد سے افروز علی خان پریشان رہتا تھا اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے کل انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔پولیس گولکنڈہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

پکوان کے دوران جھلس جانے والی خاتون کی موت
حیدرآباد /15 نومبر ( سیاست نیوز ) میاں پور کے علاقہ میں پیش آئے واقعہ میں خاتون پکوان کے دوران مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگئی ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 38 سالہ سلطانہ جو حفیظ پیٹ علاقہ کے ساکن محمد ساجد کی بیوی 12 نومبر کی رات اپنے مکان کے باورچی خانے میں مصروف تھی کہ حادثاتی طور پر جھلس گئی۔میاں پور پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT