Tuesday , January 16 2018
Home / جرائم و حادثات / بیوی کی موت پر شوہر کی خودکشی

بیوی کی موت پر شوہر کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 18 اکٹوبر (سیاست نیوز) قرض کے بوجھ اور بیوی کی موت سے دلبرداشتہ ہوکر ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس حدود میں پیش آیا، جہاں 37 سالہ رویندر ریڈی نے کل اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگا لی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ رویندر ریڈی پیشہ سے کارپنٹر تھا اور قرض میں مبتلاء تھا اور اس نے قرض حاصل کرتے ہوئے کار خریدی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 2 ماہ قبل رویندر ریڈی کی بیوی فوت ہوگئی تھی۔ بیوی کی موت اور قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ ہوکر رویندر ریڈی نے انتہائی اقدام کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT