Saturday , December 15 2018

بیوی کی پولیس میں شکایت پر شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /12 مارچ ( سیاست نیوز ) بیوی کی جانب سے پولیس میں شکایت پر دلبرداشتہ ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ گھٹکیسر کے قریب پیش آیا ۔ جہاں 35 سالہ سرینواس چاری نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق سرینواس چاری جو گنگا پترا کالونی مشیرآباد کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے تاجر بتایا گ

حیدرآباد /12 مارچ ( سیاست نیوز ) بیوی کی جانب سے پولیس میں شکایت پر دلبرداشتہ ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ گھٹکیسر کے قریب پیش آیا ۔ جہاں 35 سالہ سرینواس چاری نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق سرینواس چاری جو گنگا پترا کالونی مشیرآباد کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے تاجر بتایا گیا ہے ۔ گذشتہ 4 ماہ سے میاں بیوی کے درمیان جھگڑے چل رہے تھے ۔ اچانک کل اسکی بیوی نے پولیس میں ہراسانی کی شکایت درج کروادی اور پولیس میں چاری کے علاوہ ان کے بھائی اور والدہ کو کونسلنگ کیلئے طلب کیا گیا تھا ۔ کونسلنگ کے بعد ذہنی تناؤ کا شکار سرینواس چاری نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ چاری کی شادی 5 ڈسمبر 2012 میں ہوئی تھی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

جھلس جانے والی خاتون کی موت
حیدرآباد /12 مارچ ( سیاست نیوز ) جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں پکوان کے دوران حادثاتی طور پر جھلس کر ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ ریشما بیگم جو نہرو نگر شاہ پور نگر علاقہ کے ساکن الیاس پاشاہ کی بیوی تھی کل پکوان کے دوران جھلس کر شدید زخمی ہوگئی تھی جس کی رات دیر گئے علاج کے دوران موت ہوگئی ۔

صدمہ سے دوچار خاتون کی خودکشی
حیدرآباد /12 مارچ ( سیاست نیوز ) والدہ اور بھائی کی موت سے دلبرداشتہ خاتون نے زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 31 سالہ سیلاوتی جو سری سائی نگر منصورآباد کے ساکن سرینواس کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کی والدہ کی ایک سال قبل موت ہوگئی تھی اور اس کے بعد اس خاتون کا بھائی ایک ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا تھا ۔ 10 مارچ کے دن ذہنی تناؤ کا شکار خاتون نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT