Friday , December 15 2017
Home / Top Stories / بیوی کے بیگ سے پستول ملنے پر طلاق

بیوی کے بیگ سے پستول ملنے پر طلاق

ریاض۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام)  سعودی دولہا نے ’’ہنی مون‘‘ پر پستول ساتھ لے جانے پر دلہن کو طلاق دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے علاقے باحا میں دولہا اپنی نئی نویلی اہلیہ کے ساتھ ہنی مون کے لیے گیا جہاں بیوی کے بیگ سے پستول نکلنے پرشدید غصے کی حالت میں آکر بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا تاہم اس دوران لڑکی کے والد نے لڑکے بہت سمجھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے لڑکے کو بتایا کہ پستول لڑکی کے چچا نے اس کو تحفے کے طور پر دی تھی لیکن وہ اپنی ضد پر ہی اڑا رہا اور لڑکی کو طلاق دے بیٹھا۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں شادی کے موقعوں پر لڑکے والوں اور لڑکی والوں کے رشتہ دارکبھی کبھی عجیب و غریب تحفے بھی دیتے ہیں۔ پستول کا دیا جانا بھی ایک ایسا ہی واقعہ ہے۔ نئی نویلی دلہن کے بیگ سے اگر شوہر پستول برآمد کرلے تو اسے اپنی جان تو خطرے میں نظر آئے گی ہی نا! شاید یہی وجہ ہے کہ لڑکی کے والد کے سمجھانے بجھانے پر بھی لڑکا نہیں مانا اور طلاق دیدی۔

TOPPOPULARRECENT