Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / بیوی کے تقریب میں شرکت کرنے پر شوہر کی خودکشی

بیوی کے تقریب میں شرکت کرنے پر شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /12 مارچ ( سیاست نیوز ) بیوی کی تقریب میں شرکت سے دلبرداشتہ شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ عنبرپیٹ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 45 سالہ بالاجی نے یہ انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بالاجی باپونگر عنبرپیٹ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے ڈرائیور اس شخص نے اپنی بیوی کو تقریب میں شرکت نہ کرنے کی خواہش کی تھی ۔ کل رات بالاجی کے رشتہ داروں میں تقریب تھی اور اس میں وہ اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ شریک ہونا نہیں چاہتا تھا ۔ لہذا اس نے بیوی کو تاکید کی تھی کہ وہ تقریب میں شرکت نہ کرے ۔ تاہم شوہر کی بات کو نظر انداز کرتے ہوئے بیوی بچوں کے ہمراہ تقریب میں چلی گئی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT