Wednesday , October 17 2018
Home / جرائم و حادثات / بیوی کے حملہ میں شوہر کی زخمی معشوقہ فوت

بیوی کے حملہ میں شوہر کی زخمی معشوقہ فوت

حیدرآباد ۔ 11 نومبر (سیاست نیوز) عاشق کی بیوی کے حملہ میں زخمی خاتون فوت ہوگئی۔ راجندر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ چندرا دشرتھ مہاترے آج رمنی نامی خاتون کے حملہ میں فوت ہوگئی۔ مجیدبنڈہ علاقہ کی ساکن مہاترے 2 سال قبل مہاراشٹرا سے حیدرآباد زندگی کے گذر بسر کیلئے آئی تھی۔ یہ لڑکی ایک میستری سائیلو کے ساتھ کام کررہی تھی۔ سائیلو کے یہاں راجو نامی شخص کام کرتا تھا جو میستری بتایا گیا ہے۔ راجو اور مہاترے میں اچھی دوستی تھی اور ان کے درمیان تعلقات پیدا ہوگئے تھے۔ گذشتہ دنوں راجو کی بیوی رمنی زچگی کیلئے اپنے مائیکے سے واپسی کے بعد وہ شوہر اور اس کی محبوبہ پر نظر رکھی ہوئی تھی۔ 7 نومبر کو رمنی نے مہاترے کو مٹھائی کھلانے کے بہانے اپنے مکان طلب کیا اور اس نے پہلے ہی سے کھولتا ہوا پانی اسٹو پر رکھا تھا جیسے ہی مہاترے اس کے مکان آئی رمنی نے اس پر کھولتے ہوئے گرم پانی کا برتن ڈال دیا۔ شدید جھلسی ہوئی حالت میں لڑکی فوت ہوگئی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT