Thursday , December 13 2018

بیوی کے ذریعہ جسم فروشی کا ریاکٹ چلانے والا گرفتار

حیدرآباد /14 اپریل ( سیاست نیوز ) بیوی کے ذریعہ جسم فروشی کا ریاکٹ چلانے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شہر کے نواحی علاقہ ونستھلی پورم میں پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے یہ کارروائی انجام دی ۔ اس دوران پولیس نے میاں بیوی سمیت مزید تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ مچھلی پٹنم علاقہ سے وابستہ یہ جوڑا بالاجی نگر کالونی ، بی این ریڈی نگر ونستھلی پورم میں رہتا تھا ۔ میاں بیوی کرایہ کا مکان حاصل کرتے ہوئے اور چند ماہ اس مکان میں جسم فروشی کا کاروبارکرتے تھے ۔ یہ شخص اپنی بیوی کے ذریعہ جسم فروشی کرواتا تھا اور خود گراہکوں کو لایا کرتا تھا ۔ اس کے علاوہ اس کے بیوی کیلئے گراہک لانے والے مزید تین افراد ملک پیٹ سے تعلق رکھنے والا ایم کوٹاری جین ، سرور نگر سے تعلق رکھنے والا ہری بابو اور کتہ پیٹ سے تعلق رکھنے والے شخص واسو کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT