Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / بیوی کے طعنہ سے دل برداشتہ شخص کی خودکشی

بیوی کے طعنہ سے دل برداشتہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد۔/15 ستمبر، ( سیاست نیوز) بیوی کی مبینہ ہراسانی اور طعنہ زنی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلیا۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 36 سالہ وینکٹ رمنا جو پیشہ سے پیٹ بشیرآباد علاقہ میں رہتا تھا 15 دن قبل ایک حادثہ میں رمنا شدید زخمی ہوگیا تھا اور گھر ہی میں رہتا تھا۔ زخمی ہونے کے سبب یہ شخص کام پر نہیں جارہا تھا اس بات پر بیوی سخت ناراض تھی اور شوہر کے کام پر نہ جانے کے سبب شوہر کو ہراسانی اور طعنہ زنی کا شکار بنارہی تھی جس سے وہ سخت پریشان تھا۔ جس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ بچوں کے اسکول کو ٹفن پہنچانے کیلئے بیوی مکان سے نکلی اور اس کے واپس آنے تک اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT