Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی کے عاشق اور رشتہ داروں کے حملہ میں شوہر کی موت

بیوی کے عاشق اور رشتہ داروں کے حملہ میں شوہر کی موت

حیدرآباد /15 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بیوی کے ناجائز تعلقات شوہر کی ہلاکت کا سبب بن گئے جہاں بیوی کے عاشق اور اس کے رشتہ داروں کے حملہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ یہ واقعہ اپل پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 34 سالہ روی اپنی بیوی کے عاشق کے حملہ میں ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق روی اپنے برادر نسبتی گوپال کرشنا اور اس کی بیوی ماریہ کے ہمراہ اپنی بیوی کے عاشق سرینواس کے مکان گیا تھا اور ان کے درمیان بات چیت جاری تھی ۔اس بات چیت میں سرینواس کے ساتھی اور رشتہ دار بھی موجود تھے ۔ بات چیت میں سرینواس اپنی محبوبہ کے شوہر پر حملہ آور ہوگیا تھا اور اس حملہ میں وہ ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ روی نے اپنی بیوی کے ناجائز تعلقات کا اپنے برادر نسبتی سے قبل از وقت ذکر کیا تھا اور اپنی بیوی کو تاکید کردی گئی تھی ۔ تاہم یہ خاتون اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئی اور عاشق کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھوم رہی تھی کہ اس کے شوہر نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور بیوی کے عاشق کو پابند کرنے اس کے مکان گیا تھا کہ ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT