Wednesday , January 17 2018
Home / جرائم و حادثات / بیوی کے قتل کے بعد شوہر کی خود کشی

بیوی کے قتل کے بعد شوہر کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : (سیاست نیوز) : پٹن چیرو کے علاقہ بانور میں شوہر نے بیوی کا قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی ۔ پولیس اسٹیشن بی ڈی ایل بانور کے حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 55 سالہ نارائنا نے اپنی بیوی 48 سالہ چنداماں کا بے رحمانہ انداز میں کلہاڑی سے وار کرتے ہوئے قتل کردیا اور بیوی کے قتل کے بعد خود کشی کرلی ۔ نارائنا نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور دونوں فوت ہوگئے ۔ ان دونوں میاں بیوی کے درمیان کل رات جھگڑا ہوا تھا ۔ نارائنا پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ تھا ۔ اور چار ماہ سے کام پر نہیں جارہا تھا ۔ چندراماں مزدوری کرتی تھی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT