Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / بیوی کے مائیکہ جانے پر شوہرکی خودکشی

بیوی کے مائیکہ جانے پر شوہرکی خودکشی

حیدرآباد۔ 4 جولائی (سیاست نیوز) بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ناچارم پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 32 سالہ محمد رفیع نے انتہائی اقدام کرلیا۔ محمد رفیع پیشہ سے اے سی میکانک تھا جو ناچارم کے علاقہ بھوانی نگر میں رہتا تھا۔ رفیع کا اس کی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا اور وہ اپنے مائیکے چلی گئی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

TOPPOPULARRECENT