Tuesday , November 13 2018
Home / جرائم و حادثات / بیوی کے مائیکہ جانے کے بعد ملازمت سے محرومی پر خودکشی

بیوی کے مائیکہ جانے کے بعد ملازمت سے محرومی پر خودکشی

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) بیوی کے بعد نوکری چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلیا۔ نریڈ میٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 سالہ شخص سنتوش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ایل بی نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص گھریلو مسائل سے پریشان تھا اور شدید مسائل کا شکار تھا ۔ گذشتہ چند ماہ قبل اس کی بیوی چلے گئی جو مائیکے سے واپس نہیں آرہی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دو ماہ قبل سنتوش کو ملازمت سے نکال دیا گیا تھا ۔ پہلے بیوی اور اب ملازمت چھوٹ جانے سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT