Friday , January 19 2018
Home / جرائم و حادثات / بیوی کے مائیکے جانے پر دل برداشتہ شخص کی خودکشی

بیوی کے مائیکے جانے پر دل برداشتہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز ) بیوی کے مائیکے چلے جانے اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات راجندرنگر اور الوال پولیس حدود میں پیش آئے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ پی کرشنا جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ ندی مسلم گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا یکم جنوری کو اس نے خودکشی کرلی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہو

حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز ) بیوی کے مائیکے چلے جانے اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات راجندرنگر اور الوال پولیس حدود میں پیش آئے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ پی کرشنا جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ ندی مسلم گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا یکم جنوری کو اس نے خودکشی کرلی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ کرشنا کا بیوی سے جھگڑا ہوا تھا اور اس کی بیوی اس کا گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی ۔ الوال پولیس کے مطابق 60 سالہ دیوداس جو ریٹائرڈ ملازم تھا ۔ چیتنیہ ہاوزنگ کالونی الوال میں رہتا تھا ۔ مالی پریشانیوں سے پریشان ضعیف شخص ذہنی تناز کا شکار ہوگیا تھا اور اس دوران اس کی بیوی نے بھی اس کا ساتھ چھوڑ دیا تھا جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT