Monday , November 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / بیوی کے نام سنچری،روہت پر شائقین کی تنقید

بیوی کے نام سنچری،روہت پر شائقین کی تنقید

پورٹ الزبتھ۔14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ویلنٹاس ڈے کی شام پر جنوبی افریقہ کے خلاف پانچویں ون ڈے میچ میں 115 رنوں کی شاندار اننگز کھیل کر مین آف دی میچ بنے روہت شرما نے پر اپنا مین آف دی میچ ایوارڈ اپنی بیوی رتکیا سجدیہہ کو وقف کرتے ہوئے انہیں ویلنٹینز ڈے کی مبارک باد دی لیکن سماجی رابطہ کے ویب سائٹس پر ہندوستانی اوپنر کو تنقید کا سامنا بھی رہا جہاں انکی ڈبل سنچری اور سنچری جو انہوںاپنی شادی کی سالگرہ اور بیوی کی سالگرہ پر بنائی تھی اسکا حوالے دیتے ہوئے استفسار کیا گیا کہ ’’روہت ملک کے لئے کیھلتے ہیں یا بیوی کیلئے ؟۔یادرہے کہ روہت شرما(115) کی17 ویں سنچری کی بدولت ہندوستان نے میزبان جنوبی افریقہ کو پانچویں ون ڈے میں 73 رنوں سے شکست دے کر چھ میچوں کی سیریز میں 4-1 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کی اور جنوبی افریقہ میں پہلی مرتبہ کوئی سیریز اپنے نام کر لی ۔ روہت نے مین آف دی میچ ٹرافی کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شائع کی ہے اور اس میں انہوں نے لکھا، مبارک ویلنٹائن رتس۔ روہت اپنی بیوی کو رتس کہہ کر بلاتے ہیں۔روہت نے اس سے پہلے گزشتہ سال اپنی شادی کی سالگرہ کے دن ہی تیسری ڈبل سنچری بنائی تھی جسے انہوں نے اپنی بیوی کے لئے وقف کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT