Tuesday , February 20 2018
Home / جرائم و حادثات / بیوی کے گھر واپسی سے انکار پر دل برداشتہ شوہر کی خودکشی

بیوی کے گھر واپسی سے انکار پر دل برداشتہ شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /9 نومبر ( سیاست نیوز ) بیوی کے گھر آنے سے انکار پر دلبرداشتہ ایک شرابی شوہر نے خودکشی کرلی ۔ چیوڑلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 35 سالہ شخص کمار نے خودکشی کرلی ۔ کمار پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ جو چیوڑلہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شحص ہر دن کسی نہ کسی بات پر بیوی سے جھگڑا کرتا تھا ۔ اس کی بیوی روزانہ کے جھگڑوں سے تنگ آکر اپنے مائیکے چلی گئی اور یہ شخص کمار پریشان ہوگیا ۔ اس شخص کے بھائیوں نے اس کی پریشانی دیکھ کر اس سے کہا کہ وہ جھگڑنا بند کردے تو اس کی بیوی کو مناکر اسے گھر لایا جائے گا ۔ تاہم چند روز بعد گذشتہ روز اس شخص نے اپنی بیوی سے رابطہ کیا تاہم اس نے گھر آنے سے انکار کردیا ۔ جس کے بعد اس نے 6 نومبر کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT