Sunday , February 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل

بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل

نظام آباد :7؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ناجائز تعلقات میں رکاوٹ پیدا ہونے پر بیوی نے اپنے شوہر کااپنے عاشق سے مل کر بہیمانہ قتل کردیا ۔یہ واقعہ ڈچپلی منڈل کے چندرائن پلی کے ترامبیکا پیٹ تانڈہ میں پیش آیا۔ اے سی پی نظام آباد کی اطلاع کے بموجب 4؍ فروری کے روز ترامبیکا پیٹ کے حدود میں نرسیا کی نعش برآمد ہوئی تھی اور وی آر او سائنا کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔ پوسٹ مارٹم میں مہلوک کا گلاگھونٹ کر قتل کرنے کی رپورٹ حاصل ہوئی تھی جس پر مہلوک نرسیا کی بیوی منجولہ پر شک پیدا ہونے پر اسے تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر اپنے عاشق کے ذریعہ قتل کرنے کا انکشاف کیا ۔ منجولہ اور ساگر کے درمیان 9 ماہ قبل ملاقات ہوئی تھی اور یہ دونوں کے درمیان گہرے تعلقات پیدا ہوگئے اور ناجائز تعلقات میں رکاوٹ پیدا ہونے پر اسے ہلاک کرنے کا منصوبہ بناتے ہوئے نرسیااس روز زرعی کھیت کے پاس رات دیر گئے گیا ہوا تھا جس پر منجولہ نے اپنے عاشق ساگر کو فون پر اطلاع دی اور ساگر ترامبیکا پیٹ پہنچنے پر رات دیر گئے محوخواب شوہر نرسیا کا گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا گیا اور شوہر لاپتہ ہوجانے اور فون سوئچ آف آرہا ہے کہتے ہوئے ڈھونگ رچانا شروع کیا جس پر دیہاتیوں نے زرعی کھیت کے پاس پہنچ کر دیکھا تو نرسیا کی نعش پڑی ہوئی تھی جس پر منجولہ نے شوہر کی نعش پر گرکر زار و قطار رونا شرو ع کیا لیکن منجولہ ہی اس کی قاتل ہونے پر دیہاتی حیرت زدہ ہوگئے ۔ اس کیس کی تحقیقات میں نمایاں رو ل ادا کرنے والے اندلوائی سب انسپکٹر راج شیکھر ، سرکل انسپکٹر رام انجنیلو کی ستائش کی ۔ منجولہ اور ساگر پر قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا ۔

TOPPOPULARRECENT