Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / بیٹسمین کی غیر مستقل مزاجی پر شعیب اختر کو تشویش

بیٹسمین کی غیر مستقل مزاجی پر شعیب اختر کو تشویش

نئی دہلی۔14مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹیم کے کل ہونے والے اہم میچ سے قبل بیٹسمین کی غیر مستقل مزاجی پر تشویش ظاہر کی ہے ۔ شعیب اختر نے جو اسٹار اسپورٹس ہندی کمنٹری پیانل کا حصہ ہیں بتایا کہ بولنگ شعبہ کے بارے میں زیادہ فکر کی بات نہیں لیکن بیٹنگ آرڈر درست نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا سوال یہ ہے کہ اگر آئرلینڈ ک

نئی دہلی۔14مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹیم کے کل ہونے والے اہم میچ سے قبل بیٹسمین کی غیر مستقل مزاجی پر تشویش ظاہر کی ہے ۔ شعیب اختر نے جو اسٹار اسپورٹس ہندی کمنٹری پیانل کا حصہ ہیں بتایا کہ بولنگ شعبہ کے بارے میں زیادہ فکر کی بات نہیں لیکن بیٹنگ آرڈر درست نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا سوال یہ ہے کہ اگر آئرلینڈ کی ٹیم ایک بڑا نشانہ مقرر کردے تو بیٹسمین اس کا تعاقب کرپائیں گے یا نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم اب تک 250کے نشانہ کو عبور نہیں کرپائی ہے صرف ایک مرتبہ اُس نے ناتجربہ کار یو اے ای کے خلاف 339 کا اسکور کھڑا کیا تھا ۔ شعیب اختر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو ٹاس جیتنے پر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کرنا چاہیئے ۔

TOPPOPULARRECENT