Sunday , January 21 2018
Home / جرائم و حادثات / بیٹوں اور بیوی کی ہراسانی سے 65 سالہ شخص کی خودکشی

بیٹوں اور بیوی کی ہراسانی سے 65 سالہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز ) ضلع رنگاریڈی کے علاقہ میں ایک ضعیف شخص نے اپنے بیٹوں کی مبینہ ہراسانی اور خوف سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ چنتاپلی پولیس کے مطابق 65 سالہ پروتالو نے کیڑے مار دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ اس ضعیف شخص نے اپنی اراضی کو بنک میں بطور ضمانت رکھتے ہوئے قرض حاصل کیا تھا اور اس کی حرکت پر اس کے فرزند

حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز ) ضلع رنگاریڈی کے علاقہ میں ایک ضعیف شخص نے اپنے بیٹوں کی مبینہ ہراسانی اور خوف سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ چنتاپلی پولیس کے مطابق 65 سالہ پروتالو نے کیڑے مار دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ اس ضعیف شخص نے اپنی اراضی کو بنک میں بطور ضمانت رکھتے ہوئے قرض حاصل کیا تھا اور اس کی حرکت پر اس کے فرزند اور بیوی ناراض تھے اور اسے ہراساں و پریشان کر رہے تھے ۔ ذرائع کے مطابق زراعت نہ ہونے کے سبب اس ضعیف شخص نے اراضی پر بینک سے لون حاصل کرتے ہوئے بکریوں اور بھیڑوں کے کاروبار کا منصوبہ بنایا تھا ۔ تاہم ان کی بیوی راملو اماں اور بیٹے جنگیا اور جگدیش لون کے مخالف تھے ۔ بیوی بچوں کے علم میں لائے بغیر اس نے بینک سے 20 ہزار روپئے قرض حاصل کرلیا تھا اور اس میں سے سات ہزار روپئے بھی خرچ کرلئے تھے ۔ گذشتہ روز اس نے قرض کا ذکر اپنی بیوی سے کیا جس پر وہ برہم ہوگئے اور وضاحت طلب کرنے لگے ۔ جس سے خوف کا شکار اس ضعیف شخص نے کیڑے مار دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT