Monday , August 20 2018
Home / ہندوستان / ’بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ ‘ مہم کا آج توسیعی پروگرام

’بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ ‘ مہم کا آج توسیعی پروگرام

وزیراعظم مودی آغاز کریں گے ۔ ’’بااختیار شہر ی جمہوریت کے مضبوط ستون‘‘
نئی دہلی ۔ 7 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام )وزیراعظم نریندر مودی کل جمعرات کو ملک بھر کا احاطہ کرنے والے ’’بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ ‘‘مہم کے توسیعی پروگرام کا راجستھان کے جھنجوا میں آغاز کریں گے ۔ وہ اس موقع پر نیشنل نیوٹریشن مشن کی شروعات بھی کریں گے ۔ بیٹی بچاؤ پروگرام موجودہ طورپر 161اضلاع میں جاری ہے جسے اب بڑھاکر 640 اضلاع تک وسعت دی جارہی ہے ۔ دریں اثناء وزیر اعظم مودی نے باختیار شہریوں کو جمہوریت کاسب سے مضبوط ستون قراردیتے ہوئے آج کہا کہ انکی حکومت گزشتہ چاربرسوں سے الگ الگ طریقوں سے لوگوں کو معلومات فراہم کرنے اور بااختیاربنانے کی کوشش کررہی ہے ۔ مودی نے یہاں سنٹرل انفارمیشن کمیشن کی نئی عمارت کا افتتاح کرنے کے موقع پر کہا کہ اس بات کی کئی مثالیں ہیں کہ جب بھی اطلاعات کا رخ یکطرفہ رہتاہے اسکے سنگین نتائج برآمدہوتے ہیں اس لئے انکی حکومت یکطرفہ اطلاعات کے بجائے جدید اطلاعاتی ہائی وے کے اصول پر کام کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT