Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / بیٹی کا باپ کے ہاتھوں جنسی استحصال

بیٹی کا باپ کے ہاتھوں جنسی استحصال

انسانیت شرمسار ، پولیس میں شکایت پر باپ جیل منتقل
حیدرآباد /19 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد میں انسانیت کو شرمسار کردینے والا ایک عبرت ناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک لڑکی نے اپنے باپ پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے پولیس تک پہونچ گئی ۔ پولیس پنجہ گٹہ نے لڑکی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے اس کے حقیقی باپ کو جیل منتقل کردیا ۔ انسپکٹر پنجہ گٹہ رویندر نے بتایا کہ ایم ایل مقطعہ کے ساکن صادق کو اس کی لڑکی کا جنسی استحصال کرنے کے الزام میں گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا گیا ،تاخیر سے منظر عام پر آئے اس واقعہ نے انسانیت کو شرمسار کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی جو 11 سال کی عمر سے باپ کے ظلم کا شکار ہے ۔ بالاخر اپنے ساتھی ملازمین بالخصوص غیر مسلم ساتھیوں کی ہمت افزائی اور رہنمائی سے پنجہ گٹہ پہونچ گئی اور دردناک داستان بیان کردی ۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس پر ہورہے ظلم سے نہ صرف اس کے پڑوسی رشتہ دار بلکہ اس کی والدہ کو بھی علم تھا ۔ لیکن وہ صرف اسے صبر کا مشورہ دیتی رہی اس لڑکی کا کوئی بھائی نہیں ہے ۔ متاثرہ لڑکی ایک سافٹ ویر کمپنی میں ملازم ہے جو اپنے حقیقی والد کی گرفتار پر اطمینان کا اظہار کر رہی ہے اور دریندہ صفت انسان کو سخت سزا کی خواہش مند ہے ۔

TOPPOPULARRECENT