Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بیٹی کو امتحان سنٹر چھوڑ کر واپسی میں باپ فوت

بیٹی کو امتحان سنٹر چھوڑ کر واپسی میں باپ فوت

یلاریڈی /16 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بیٹی کو دسویں کے امتحان کیلئے چھوڑ کر واپس ہو رہے باپ کو قلب پر حملہ ہونے سے فوت ہوگیا ۔ یہ واقعہ یلاریڈی میں پیش آیا تفصیلات کے مطابق یلاریڈی مستقر سے تعلق رکھنے والا 42 سالہ کشٹیا جو کی بیٹی نظام ساگر منڈل مستقر کے کستوربا گاندھی گرلز اسکول میں دسویں جماعت کی طالبہ ہے اور دسویں کے امتحانات کا آغاز ہونے پر اسے نظام ساگر چھوڑنے کیلئے کشٹیا گیا اور امتحان سنٹر پر روانہ کرکے بیٹی کو واپس ہو رہا تھا کہ اسکول احاطہ میں ہی شدید قلب پر حملہ ہوا جس پر اسے یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کر رہے تھے کہ درمیان میں ہی فوت ہوگیا ۔ متوفی کو بیوی کے علاوہ پانچ لڑکیاں ہیں ۔ اسی طرح کا ایک اور واقعہ منڈل سداشیونگر میں پیش آیا ۔ ماں کے انتقال کے گہرے غم کے باوجود دسویں کے امتحان کیلئے ایک طالبہ نے حاضر ہوکر صبر کا مظاہرہ کیا ہے ۔ سداشیونگر سے تعلق رکھنے والی طالبہ عرفانہ بیگم جو مقامی ہائی اسکول میں دسویں جماعت کی طالبہ ہے ۔ اس کی ماں رخسانہ بیگم کچھ عرصہ سے بیمار تھی اور کل رات انتقال کرگئیں اور دوسرے دن بیٹی نے امتحان میں شرکت کی ۔ والد ایوب روزگار کی خاطر گلف گیا ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT