Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / بیٹی کی شادی میں شرکت کے بعد باپ پُراسرار طور پر لاپتہ

بیٹی کی شادی میں شرکت کے بعد باپ پُراسرار طور پر لاپتہ

واشنگٹن۔ 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک 55 سالہ ہندوستانی شخص جو اپنی بیٹی کی شادی کیلئے امریکہ گیا تھا، شادی کی رسومات کی تکمیل اور استقبالیہ تقریب کے  بعد اچانک لاپتہ ہوگیا۔ ہندوستان کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے پرساد مو پارٹی جاریہ سال کے اوائل سے امریکہ میں مقیم تھے اور بیٹی کی شادی کی تکمیل کے بعد 26 فروری کو ہندوستان واپس آنے والے تھے۔ شمالی کیلیفورنیا کے والنٹ گرو میں واقع گرانڈ آئی لینڈ مینشن میں ہفتہ کے روز اس کی بیٹی دُرگا موپارٹی کی شادی انجام پائی۔ شام 4 بجے وہ اپنے مکان سے باہر نکلے اور لاپتہ ہوگئے۔ اس موقع پر آبدیدہ 29 سالہ بیٹی دُرگا نے بتایا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ چلتے چلتے ڈیڈی اچانک گر کر بیہوش ہوگئے ہوں گے تاہم یقینی طور پر کچھ کہا نہیں جاسکتا کہ ان کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا ہوگا۔ یہ ایک بہت پُراسرار معاملہ نظر آرہا ہے۔ دریں اثناء سیکرامنٹو کاؤنٹی شیریف ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ٹونی ٹرنبل نے بتایا کہ حکام نے لاپتہ شخص کی تلاش مسدود کردی ہے کیونکہ ان کے غائب ہوجانے میں کوئی مشتبہ حالات یا کوئی سازش کے آثار نہیں پائے گئے۔ نئے شادی شدہ جوڑے نے فی الحال مسٹر موپارٹی کا پتہ چلنے تک اپنا ہنی مون ملتوی کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT