بیٹی کی شادی میں مکیش امبانی جھوم کر ناچے

اُودے پور ۔ 9 ؍ ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ریلائنس انڈسٹریز کے سربراہ مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی اپنی بیٹی ایشا امبانی کی شادی میں جھوم کر ناچے ۔اس سنگیت تقریب میں کئی عظیم شخصیتوں نے بھی شرکت کی ۔ معروف صنعتکارر تن ٹاٹا کے علاوہ بیرونی خصوصی مہمان سابق وزیر خارجہ امریکہ ہلاری کلنٹن بھی شریک تھیں ۔ اس تقریب میں شاہ رخ خان ‘ ایشوررائے‘ سلمان خان‘ ابھیشک بچن ‘ کٹرینہ کیف ‘ پرینکا چوپڑا بھی نے پروگرام پیش کئے ۔ مکیش امبانی اور نیتا امبانی نے جب تک ہے جان ‘ ماہی وے اور خبر نہیں گیت پر ڈانس کیا ۔

TOPPOPULARRECENT