Thursday , October 18 2018
Home / جرائم و حادثات / بیٹی کی شادی پر قرض کا شکار شخص کی خودکشی

بیٹی کی شادی پر قرض کا شکار شخص کی خودکشی

حیدرآباد۔/24نومبر، ( سیاست نیوز) بیٹی کی شادی کے قرض اور رقم ادائیگی میں مشکلات سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 50 سالہ سرینواس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس کے مطابق سرینواس پیشہ سے خانگی ملازم جو جگت گیری گٹہ علاقہ میں رہتا تھا تین ماہ قبل اس کی بیٹی کی شادی ہوئی تھی اور اس نے شادی کیلئے قرض حاصل کیا تھا جس کی ادائیگی کیلئے اسے مشکلات کا سامنا تھا جس سے تنگ آکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT