Sunday , November 18 2018
Home / جرائم و حادثات / بیٹی کی عصمت ریزی کرنے والے ملزم باپ کو عمر قید کی سزاء

بیٹی کی عصمت ریزی کرنے والے ملزم باپ کو عمر قید کی سزاء

حیدرآباد یکم / نومبر ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر کی ایک مقامی عدالت نے حقیقی بیٹی کی عصمت ریزی کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ پہاڑی شریف پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا تھا جہاں پولیس نے دلچسپی لیتے ہوئے درندہ صفت شخص کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کو سزاء دلانے میں اہم رول ادا کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نرنجن بہرا نامی شخص کو عمر قید کے ساتھ ساتھ 10ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔ جس نے اس کی حقیقی کمسن بیٹی کی عصمت ریزی کی تھی اور اس لڑکی نے بچہ کو بھی جنم دیا تھا ۔ شواہد اور بچے کی ڈی این اے رپورٹ کے بعد پولیس نے عدالت میں ثبوت پیش کئے جہاں فاضل جج نے اس درندہ صفت شخص کو عمر قید کی سزا سنائی ۔

TOPPOPULARRECENT