Friday , June 22 2018
Home / جرائم و حادثات / بیٹی کے ساتھ دست درازی ، باپ کے خلاف پولیس میں شکایت سلطان بازار پولیس اسٹیشن حدود میں شرمناک واقعہ

بیٹی کے ساتھ دست درازی ، باپ کے خلاف پولیس میں شکایت سلطان بازار پولیس اسٹیشن حدود میں شرمناک واقعہ

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ایک لڑکی نے اپنے باپ کے خلاف دست درازی کی شکایت کردی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک درندہ صفت شخص نے نشہ کی حالت میں اپنی لڑکی کے ساتھ دست درازی کی ۔ یہ انسانیت سوز واقعہ سلطان بازار پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ جہاں پولیس نے 50 سالہ آنند کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ سلطان بازار پولیس کے مطابق آنند تارک راما تھیٹر کے قریب رہتا ہے ۔ نشہ کی حالت میں دھت کثرت سے شراب نوشی کا عادی آنند اکثر نشہ کرنے کے بعد اپنے پر قابو کھو بیٹھتا تھا اور برہنہ اور نیم برہنہ انداز میں گشت کرتا تھا ۔ اس نے منگل کے دن اپنی سگی بیٹی کے ساتھ دست درازی کی ۔ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

خاتون کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی
حیدرآباد ۔ /30 جولائی (سیاست نیوز) بوئن پلی کے علاقہ میں ایک خاتون نے مشتبہ طورپر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ سری لتا جو نندا موری نگر بوئن پلی علاقہ کے ساکن سدرشن کی بیوی تھی کل اس خاتون نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون درد شکم سے پریشان تھی اور بیماری کی تکلیف سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT