Wednesday , December 19 2018

بیٹے کو باپ سے اور بیوی کو شوہر سے جان کا خطرہ

لکھنو ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ جو چیف جسٹس وائی چند چوڑ مسٹر جسٹس ڈی کے اپادھیائے پر مشتمل تھی نے ریاست کے محکمہ داخلہ سکریٹری ، ڈائرکٹر جنرل پولیس وغیرہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر سابق وزیر ڈاکٹر سنجے سنگھ کے بیٹے آننت کمار سنگھ اور ان کی ماں گریما سنگھ کی جان بچانے کے لئے انہیں سیکوریٹی دی

لکھنو ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ جو چیف جسٹس وائی چند چوڑ مسٹر جسٹس ڈی کے اپادھیائے پر مشتمل تھی نے ریاست کے محکمہ داخلہ سکریٹری ، ڈائرکٹر جنرل پولیس وغیرہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر سابق وزیر ڈاکٹر سنجے سنگھ کے بیٹے آننت کمار سنگھ اور ان کی ماں گریما سنگھ کی جان بچانے کے لئے انہیں سیکوریٹی دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کریں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر سنجے سنگھ جو امیٹھی کے راجہ ہیں کے بیٹے اننت سنگھ اور ان کی ماں گریما سنگھ نے الہ آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست گزاری ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ان کو اپنے والد ڈاکٹر سنجے سنگھ اور ان کی دوسری بیوی امیتا سنگھ ان کو اور ان کی والدہ گریما سنگھ کو جان سے مار ڈالنا چاہتے ہیں کیونکہ ان لوگوں نے ان کی خاندانی جائیداد پر جبراً قبصہ کر رکھا ہے جبکہ جائیداد کے اصل وارث یہ لوگ ہیں، فاضل بنچ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر اننت کمار سنگھ گریما سنگھ کی درخواست پر فیصلہ کرے۔

ٹریڈ یونینوںکی 15 ستمبر کو میٹنگ
نئی دہلی ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی زیرقیادت حکومت کی ’’مخالف لیبر پالیسیوں‘‘ پر تنقید کرتے ہوئے تمام بڑی مرکزی ٹریڈ یونینوں بشمول بی جے پی سے ملحق بھارتیہ مزدور سنگھ (بی ایم ایس) نے یہاں 15 ستمبر کو ایک میٹنگ طلب کی ہے تاکہ اپنے ایجی ٹیشن میں شدت پیدا کرنے کے بارے میں حکمت عملی طئے کی جاسکے۔ بینکوں، ریلوے، انشورنس اور دیگرشعبوں سے وابستہ یونینیں بھی اس میٹنگ میں حصہ لے رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT