Wednesday , January 23 2019

بیٹے کو سیاست میں لانے سابق وزیر ڈی پورندیشوری کی تجویز

حیدرآباد 14فروری (یواین آئی ) سابق مرکزی وزیر و بی جے پی کے شعبہ خواتین کی سربراہ ڈی پورندیشوری اپنے فرزند چنچو رام کے سیاست میں داخلہ کے لئے تیاری کر رہی ہیں۔وہ چاہتی ہیں کہ ان کے فرزند اے پی کے ضلع پرکاشم کے پرچورو حلقہ سے انتخابات میں حصہ لیں۔یہ وہی حلقہ ہے جہاں سے پورندیشوری کے شوہر ڈی وینکٹیشور راو چار مرتبہ رکن اسمبلی رہے ۔ پورندیشوری سمجھا جاتا ہے کہ آئندہ انتخابات میں حلقہ لوک سبھا وشاکھاپٹنم سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔

TOPPOPULARRECENT