Tuesday , June 19 2018
Home / پاکستان / بیٹے کو منانے زرداری لندن پہنچے

بیٹے کو منانے زرداری لندن پہنچے

لاہور۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی کے معاون صدرنشین اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اس وقت لندن میں ہیں تاکہ وہ اپنے ’’غصیلے‘‘ بیٹے بلاول بھٹو کو پاکستان واپسی کیلئے آمادہ کرسکیں کیونکہ 27 ڈسمبر کو سابق وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی والدہ بے نظیر بھٹو کی ساتویں برسی کے موقع پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے اور ز

لاہور۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی کے معاون صدرنشین اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اس وقت لندن میں ہیں تاکہ وہ اپنے ’’غصیلے‘‘ بیٹے بلاول بھٹو کو پاکستان واپسی کیلئے آمادہ کرسکیں کیونکہ 27 ڈسمبر کو سابق وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی والدہ بے نظیر بھٹو کی ساتویں برسی کے موقع پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے اور زرداری اس بات کے خواہاں ہیں کہ بلاول بھی ان تقریبات میں شرکت کریں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ بلاول بھٹو پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب سے ایک ہفتہ قبل ہی لندن روانہ ہوگئے تھے کیونکہ ایسی رپورٹس ملی تھیں کہ پارٹی امور پر کنٹرول کو لیکر باپ بیٹے میں اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ اگر بلاول بھٹو اس بار اپنی والدہ کی ساتویں برسی تقریبات میں شریک نہ ہوسکے تو سات سال میں ایسا پہلی بار ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT