Wednesday , September 19 2018
Home / جرائم و حادثات / بیٹے کی بیماری سے مایوس ماں کی خودکشی

بیٹے کی بیماری سے مایوس ماں کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /10 اگست (سیاست نیوز) بیٹے کی مسلسل خرابی صحت سے دلبرداشتہ کانسٹبل کی بیوی نے زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ ونستھلی پورم پولیس کے بموجب کویتا جو پولیس کانسٹبل وینکٹیشور کی بیوی تھی ساکن چنتل کنٹہ کو دواخانہ عثمانیہ اس وقت منتقل کیا گیا تھا جب اس نے اپنے مکان میں زہر پی لی تھی اور وہ فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ کویتا اپنے بیٹے جو 10 ویں جماعت کا طالبعلم ہے کی مسلسل خرابی صحت سے دلبرداشتہ تھی جس کے سبب اس نے یہ انتہائی اقدام کیا ۔ ونستھلی پورم پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT