Monday , November 20 2017
Home / پاکستان / بیٹے کی جدائی سہہ لوں گی لیکن ہندوستان نہیں جاؤں گی:رضیہ بیگم

بیٹے کی جدائی سہہ لوں گی لیکن ہندوستان نہیں جاؤں گی:رضیہ بیگم

کراچی ۔9 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی شہری 15 سالہ رمضان کی ماں نے ہندوستان کی جانب سے مدد کی پیشکش مسترد کردی ہے کیونکہ اس کا یہ احساس ہے کہ ہندوستان میں پاکستانیوں اور مسلمانوں کے خلاف ماحول سازگار نہیں۔ واضح رہے کہ 15 سالہ رمضان اس وقت بھوپال میں ایک این جی او کی زیرنگرانی ہے ۔ حکومت ہند نے اُس کی ماں رضیہ بیگم کو ہندوستان سفر اور اپنے لڑکے کی شناخت کیلئے ممکنہ مدد کی پیشکش کی ہے ۔ پاکستانی حقوق انسانی کارکن انصار برنی نے جو رضیہ بیگم کی نمائندگی کررہے ہیں میڈیا کو بتایا کہ اُنھوں نے وزیراُمور خارجہ سشما سوراج کی یہ پیشکش مسترد کردی ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ رضیہ بیگم کا یہ موقف ہے کہ ہندوستان میں پاکستانیوں اور مسلمانوں کے خلاف ماحول سازگار نہیں ۔ اُن کا یہ احساس ہے کہ ہندوستان سفر کیلئے یہ موزوں وقت نہیں ہے ۔ برنی نے بتایا کہ رضیہ بیگم نے کہا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی جدائی کا غم ہنسی خوشی سہہ لیں گی لیکن ہندوستان اُس وقت تک نہیں جائیں گی جب تک پاکستان کے ساتھ روابط بہتر نہیں ہوتے ۔

TOPPOPULARRECENT