Tuesday , October 16 2018
Home / ہندوستان / بیٹے کی حرکت پرکانگریس رکن اسمبلی کی معذرت خواہی

بیٹے کی حرکت پرکانگریس رکن اسمبلی کی معذرت خواہی

بنگلورو۔ 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک میں برسراقتدار کانگریس کے ایک رکن اسمبلی این اے حارث نے اپنے بیٹے کی غلط حرکت پر اسمبلی میں معذرت خواہی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ رکن اسمبلی اے حارث کے فرزند محمد نلباڈ حارث کو گزشتہ روز شہر کے ایک مشہور پب میں ایک شخص پر قاتلانہ حملہ کا الزام ہے۔ اس واقعہ کے بعد برسراقتدار پارٹی کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اسمبلی میں آج بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے نے گزشتہ روز پولیس کے آگے خودسپردگی اختیار کرلی ہے اور اب وہ پولیس کی حراست میں ہے۔ حارث نے مزید کہا کہ بعض وقت ایسے حالات پیدا ہوجاتے ہیں جب اس طرح کے افسوسناک واقعات پیش آتے ہیں، تاہم اس حادثہ کے سبب ایوان کے وقار کو جو ٹھیس پہنچی ہے ، ہم اس کیلئے معافی چاہتے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد کانگریس نے نلپاڈ کو کانگریس سے 6 سال کیلئے برخاست کردیا ہے جس کے بعد اپوزیشن جماعتیں نلپاڈ کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام عائد کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT