Saturday , December 16 2017
Home / عرب دنیا / بیٹے کی شاندار تعلیمی کارکردگی پرشاہ سلمان آبدیدہ ہو گئے

بیٹے کی شاندار تعلیمی کارکردگی پرشاہ سلمان آبدیدہ ہو گئے

ریاض۔4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اپنے چھوٹے صاحبزادے شہزادہ راکان کی سکینڈری اسکولوں میں شاندار کامیابی پر اپنی خوشی ضبط نہ کرسکے اور بھری محفل میں بیٹے کی شاندار تعلیمی کارکردگی پر ان کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو جاری ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاض میں سکینڈری اسکول سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء طالبات کے اعزازمیں منعقدہ تقریب میں دیگر بچوں کے والدین کی طرح شہزادہ راکان کی طرف سے ان کے والد بزرگوار شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے دوسرے والدین کی طرح بچوں کے لیے اپنا خصوصی پیغام بھی دیا۔شاہ سلمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں یہاں صرف راکان کے والد کی طرف سے نہیں بلکہ تمام بچوں کے والدین کی حیثیت سے حاضر ہوا ہوں‘۔قبل ازیں شاہ سلمان نے سکینڈری تعلیمی مراحل کی تکمیل کرنے والے طلباء سے بھی ملاقات کی۔

TOPPOPULARRECENT