Tuesday , January 23 2018
Home / جرائم و حادثات / بیٹے کی غیر سماجی حرکتوں پر ماں کی خودسوزی

بیٹے کی غیر سماجی حرکتوں پر ماں کی خودسوزی

حیدرآباد /5 جون ( سیاست نیوز ) بیٹے کی چوریاں اور غیر سماجی حرکتیں ایک ماں کی موت کا سبب بن گئی ۔ یہ واقعہ گاندھی نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 45 سالہ بھاگیہ نے گذشتہ ہفتہ اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بھاگیہ جو ارون جیوتی نگر کالونی کے ساکن راگھو کی بیوی تھی ۔ اپنے بیٹے کی حرکت

حیدرآباد /5 جون ( سیاست نیوز ) بیٹے کی چوریاں اور غیر سماجی حرکتیں ایک ماں کی موت کا سبب بن گئی ۔ یہ واقعہ گاندھی نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 45 سالہ بھاگیہ نے گذشتہ ہفتہ اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بھاگیہ جو ارون جیوتی نگر کالونی کے ساکن راگھو کی بیوی تھی ۔ اپنے بیٹے کی حرکتوں سے تنگ آچکی تھی کہ اس خاتون کا بیٹا چور ہے اور وہ سرقہ رہزنی اور دیگر غیر سماجی حرکتوں میں سرگرمی سے ملوث بتایا گیا ہے ۔ اس کی حرکتوں سے پڑوسی اور محلے والے اس خاتون کو تانے دیا کرتے تھے اور اس کا مذاق اڑایا کرتے تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT