Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / بیٹے کی نادانی پر باپ کے ہاتھوں ماں کا قتل

بیٹے کی نادانی پر باپ کے ہاتھوں ماں کا قتل

حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) کمسن بیٹے کی نادانی سے برہم ایک شخص نے اپنی بیوی کو زندہ جلا ڈالا ۔یہ واقعہ پہاڑی شریف پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں نریش نامی شخص نے اپنی بیوی سدیشماں کو زندہ جلا ڈالا جو شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق نریش پیشہ سے مزدور ہے جو اپنی بیوی اور بچے کے ہمراہ روشن داؤلہ کالونی میں رہتا تھا ۔ نریش اکثر شراب کے نشہ کا عادی تھا اور کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا ۔ 14 فروری کے دن وہ اپنے مکان معمول کی طرح شراب کے نشہ میں لوٹا اور اپنی بیوی سے آملیٹ تیار کرنے کی خواہش کی ۔ نریش کی بیوی نے آملیٹ تیار کیا تاہم اس کے کمسن بچے نے اسے کھالیا جس پر برہم شخص نے پٹرول ڈال کر بیوی کو جلا ڈالا جس کو شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT